اخروٹ
اخروٹ فولاد، پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامنز اور پروٹین کا خزانہ ہے۔ اس کا مسلسل استعمال شوگر کے مرض کو ختم کرتا ہے، اس میں اومیگا فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو ڈپریشن کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ دماغی کمزوری اور تھکاوٹ کے لیے بے حد مفید ہے، دل کے لیے بھی بے حد مفید ہے، یہ کلسٹرول لیول کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کے مریض استعمال کر سکتے ہیں۔ رات کو نیند نہ أنا، ڈپریشن کا شکار ہونا، فالتو چربی پگلاتا ہے، بالوں کا گرنا، مردوں کی کمزوری۔ ہڈیاں مضبوط اور قبض میں بھی بہت مفید ہے۔
استعمال: پانچ عدد اخروٹ ایک پاؤ دودھ میں اچھی طرح ابال کر پئیں اور اخروٹ کھائیں رات سونے سے پہلے چالیس دن۔
ارجن:
بلغمی مزاج، دمہ، پیپ والے دانے، آتشکی زہر، اس میں موٹاپا بلغم اور سائیڈوں سے نکلا ہو اور تھلے کی طرح پیٹ لٹکا ہو۔ حیض کا کم أنا یا بند ہوں، ٹھنڈ بہت لگتی ہو (اعصابی امراض)، ایک چھوٹا چمچ چائے والا ابال کر نیم گرم پئیں۔
بواسیر، قبض، کثرت حیض اور ہائی بلڈ پریشر والے استعمال نہ کریں۔
اسبغول:
جسم اور معدہ کی خشکی، جسم میں کہیں سے بھی خون آ رہا ہو، السر میں، دوپہر کو خالی پیٹ ایک چمچ پانی میں حل کر کے لیں، اور ساتھ علاج جاری رکھیں۔ چنے کی دال، مسور کی دال، بڑے کا گوشت، پکوڑے ہر حال میں بند کریں۔
ہائی بلڈ پریشر میں خون ناک سے آئے تو صبح نہار منہ یا دوپہر کو خالی پیٹ ایک بڑا چمچہ پانی میں حل کر کے لیں۔ گیس، بادی بواسیر میں اسبغول فائدہ مند ہے۔ بزرگ حضرات اسبغول نیم گرم دودھ کے ہمراہ گڑ ملا کر لیں۔
بہتے نزلہ کے لئے ایک لونگ چبا کر ایک چمچ چاول والا پانی میں حل کر کے اسبغول پئیں۔ خواہ نزلہ پچاس سال پرانا ہو، چھینکوں کے دورہ میں بھی یہی نسخہ استعمال کریں۔
0 Comments