Apple's iPhone 15 series introduced. Price starts from 3 lakh 99 thousand

ایپل کی آئی فون 15 سیریز متعارف ۔۔ قیمت 3 لاکھ 99 ہزار سے شروع





ایپل نے ’آئی فون 15‘ متعارف کروا ہی دیاہے، آئی فون کے دیوانے آئی فون 15 کی پہلی جھلک سامنے آنے پر ہی نئے فون کے دیوانے ہوگئے۔



ایپل نے اپنی اس نئی سیریز میں جدید اور حیران کن فیچرز کے ساتھ 4 نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ ان 4 ماڈلز میں آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس شامل ہیں۔کمپنی نے ہر بار کی طرح اس بار

بھی اپنے صارفین کو نئی سیریز کے حیرت انگیز فیچرز کو خفیہ رکھ کر تجسس میں مبتلا رکھا۔



ایپل نے آئی فون-15 سیریز کے چاروں موبائلز میں یو ایس بی ’سی چارجنگ پورٹ‘ رکھی ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا اور یورپی یونین نے بھی اسی پورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔



کمپنی نے نئی سیریز کے تمام ماڈلز کے کیمرہ سیٹ اپ کو بھی اپ گریڈ کردیا ہے۔آئی فون 15 پرو میکس کے مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلی فوٹو کیمرا بھی موجود ہے۔12.7 میگا پکسل کے اس ٹیلی فوٹو کیمرے میں پیری اسکوپ لینس موجود ہے جس کی مدد سے اب صارفین 5x سے 10x آپٹیکل تک زوم کر سکیں گے۔



آئی فون 15 پرو کا مین کیمرا 48 میگا پکسل ہے جس کے ساتھ 12.7 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 13.4 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی موجود ہے۔آئی فون 15 اور 15 پلس میں دو کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے ان کی پچھلی سائیڈ پر موجود ایک کیمرا 48 میگا پکسل اور دوسرا الٹرا وائیڈ کیمرا 12 میگا پکسل ہے۔



1- آئی فون 15 پرو میکس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے فرنٹ ڈسپلے میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہے جوکہ دیگر تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

2- آئی فون 15 کے چار میں سے دو نئے موڈلز آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو کی اسکرین 6.1 انچ جبکہ باقی دو موڈلز آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس کی 6.7 انچ ہے۔

3- آئی فون 15 اور 15 پلس میں اسکرین ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جبکہ پرو ماڈلز کے لیے 120 ہرٹز ہے۔

4- آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں سائیلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن لگایا گیا ہے۔

5- آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6GB سے بڑھا کر8GB کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں6GB ریم ہی دستیاب ہوگی۔

6- اس نئی سیریز میں آئی فون 15 اور 15 پلس میں اے 16 بائیونک چِپ جبکہ آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس اے میں 17 بائیونک چِپ ہے جس کے وجہ سے یہ زیادہ طاقتور اور تیز ہے۔

7- آئی فون 15 سیریز کے چاروں موڈلز میں یو ایس بی’سی چارجنگ پورٹ‘ موجود ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا اور یورپی یونین نے بھی اس پورٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔

Apple iPhone 15 128GB – Rs. 399,999

Apple iPhone 15 Pro 128GB – Rs. 554,999

Apple iPhone 15 Pro 256GB – Rs. 569,999

Apple iPhone 15 Pro 512GB – Rs. 583,999

Apple iPhone 15 Pro 1024GB – Rs. 599,999


 



 

Post a Comment

0 Comments

Most Popular