‏ہلدی کے فوائد

‏ہلدی کے فوائد  


Benefits of Turmeric۔ 
تحریر: محمد نعمان علی سیال 

یوں تو اللہ تعالی نے جڑی بوٹیوں میں بہت زیادہ فوائد رکھے ہیں۔
                       اگر ھم ان کو صحیح طریقے سے استعمال کر سکیں  تو ان کے بہت سارے فوائد ہیں۔۔۔
           انہیں قدرتی چیزوں میں سے ایک جڑی بوٹی یا متھ جسے ہم ھلدی کہتے ہیں اور کھانا پکانے میں اس کا استعمال کرکے کھانوں کا لطف دوبالا کرتے ہیں۔۔۔۔ یہ صرف کھانوں میں  ہی اچھی نہیں  لگتی ہے بلکہ کہ یہ انسان اور جانور دونوں کے لیے بہت  ہی مفید اور اہم چیز ہے ۔      
     اب آتے ہیں اس کے فوائد کی طرف 

1۔اینٹی سیپٹک اور اینٹی بائیوٹک ہے یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان گنت بیماریوں کا علاج ہے ۔

2۔  قدرتی کرم کش ہے ۔ یعنی  جانوروں کے معدہ اور جگر کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے۔۔۔۔۔

 3۔۔اگر کوئی بھی جانور یا انسان گر گیا ہو یا کوئی چوٹ لگ جائے تو کئی بار  کا خون بہنے لگتا ہے ۔۔۔اور کئی بار اس کی انٹرنل بلیڈنگ شروع ہو جاتی ہے یعنی اندر کی طرف خون بہنا شروع ہو جاتا ہے جو کہ انتہائی  خطرناک چیز ہے۔۔۔ اگر کبھی کوئی ایسا مسئلہ ہو جائے تو فورا دودھ  اور ہلدی مکس کرکے پی جائے۔۔ کیونکہ یہ اندرونی اور بیرونی خون کا بہاؤ روک لیتی ھے۔۔۔۔ پلیٹلیٹس یعنی خون  کا بہاؤ روکنے والے سیلز  یا خلیوں کو مضبوط کرتی ھے۔۔ 

4۔۔۔۔۔کئی بار زخم ناسور بن جاتے ہیں ان کو بھی ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

5۔ مسٹائٹس یعنی ساڑوکو دور کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔۔۔

6۔ کئی بار جانور کے جسم پر تھیلیاں بن جاتی ہیں جن میں میں پانی جیسا مواد بھرا محسوس ہوتا ہے وہ بھی نہیں بننے دیتی اگر بن جائیں تو ان کو ختم کرتی ہے۔۔۔۔
 
7۔جانور کا پی ایچ لیول یعنی ہاضمہ بھی اس کے استعمال سے درست رہتا ہے ۔۔۔  جانور کھاتا بہتر ہے ، صحیح خوراک ہضم ہوتی  ہے اور جانور پانی وغیرہ بھی ٹھیک طریقے سے پیتا ہے۔۔۔ 

8۔۔ جانور کی ہڈیوں یا  کسی قسم کی  دردیں بھی ختم کر دیتی ھے۔۔
 
9۔کئی بار جب ہم جانور کو سفر کروا کر لاتے ہیں تو اس کی تھکاوٹ نہیں اترتی جانور  کھاتا کم ھے یا  کھاتا نہیں ۔جب بھی آپ ہیں کبھی جانور لائیں  تو اسے ہلدی آدھ مٹھی اور آدھ نمک مکس کر کے کھلا دیا کریں انشاءاللہ تھکاوٹ بھی ختم ہوجائے گی اور چارہ بھی اچھا کھائے گا۔۔۔

10 جانور میں کسی قسم کی سٹریس ختم کرتی ھے۔۔

11۔۔ جب کبھی بھی آپ ونڈا بنائیں تو سو کلو ونڈے میں ایک کلو ھلدی ضرور ڈال لیا کریں انشاءاللہ بھت فائدہ ھوگا۔۔۔
 اس کے لاتعداد فوائد ہیں جو میں تحریر میں نہیں بیان کر سکتا۔۔۔۔۔۔
  جب کسی بھی قسم کا مصالحہ دیں جانور کو تو اس میں ہلدی ضرور ڈال لیا کریں۔ یہ دودھ اور گوشت  والے جانور ،، دونوں  کے لئے بہت ہی مفید چیز ہے۔۔۔  اور یہ گھبن جانور کو بھی جس وقت مرضی دے سکتے ہیں اس کا کوئی نقصان نہیں بلکہ کہ فائدے ہی فائدے ہیں۔۔۔۔۔ 
 
تحریر کےاختتام سے قبل ایک بات اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جب جانوروں کی دیکھ بھال کرتے کرتے آپ کا رنگ میلا ہو جائے تو تو ایک چمچ ہلدی 5 ڈسپرین کی گولیاں اور تھوڑا سا دودھ ان چیزوں  کا پیسٹ بنا کر  منہ پر لگالیں۔۔ اور خشک ہونے پر  منہ دھولیں۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا چہرہ بھی چاند کی طرح چمکے گا😉😉😉 کیونکہ یہ سکن کے ڈیڈ سیل بھی ختم کردیتی ہے ۔۔۔۔۔
                           زیادہ دیر بیٹھ کر بیٹھ کر کر یا ویلے رہ  کر  🤭🤭 پیٹ بڑھ جائے تو آدھ چمچ ھلدی پانی کے ساتھ پھکی  کی طرح کھا لیا کریں۔۔۔۔ انشاء آپ  سمارٹ اور صحت مند بھی  ہو جائیں گے اور پیٹ بھی سیٹ ہو جائے گا اور قبض بھی دور ہوجائے گی۔۔۔ 

نوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ میری اپنی تحقیق ہے کسی کو اختلاف بھی ھو سکتا ھے۔۔۔۔ یہ تمام الفاظ اور شرارتیں جو لکھی ہیں وہ میرے اپنے ہیں کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں  ہے اور نہ ہی کسی کسی کو نقل کر رہا ہوں اگر میری بات کا کسی کو برا لگے تو ایڈوانس میں معذرت۔۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular