🔍کم خرچ بالا نشین🔍
سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے، ہر دوسرا بندہ زکام کھانسی نزلہ کا شکار ہے. بچے تو کیا بڑے بوڑھے بھی اس لہر کے زد سے بچ نہیں پاتے...
اگر بروقت ان امراض کو کم سمجھ کر نظر انداز کیا جائے اور بروقت درست علاج نا کیا جائے تو رفتہ رفتہ اس میں شدت پیدا ہوتی ہے. پھر بخار اور خشک کھانسی اور کیا کیا بلکہ اس بھی کبھی تو تجاوز ہوجاتا ہے.
اس لئے مناسب ہے کہ بروقت حفظ ما تقدم کے لئے گھر میں بعض ایسے نسخہ جات رکھے جائیں جو کار گر بھی ہو اور زود اثر بھی.
اور جب بھی کوئی بھی اپنے میں کوئی ایسے علامت پائے تو فوری طور پر وہ دوا استعمال کرسکے.
امید ہے آپ سب بھی یہ دوا بنائیگے. اور استعمال بھی کرینگے. اور جب افاقہ افادہ ہو. تو بندہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے.
تو آئیے.
آپ کو ہزاروں کی فیس بھرنے اور دوا استعمال کرنے سے زیادہ مفید دوا بتاؤں.
جو آپ کم پیسوں میں اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں.
کسی بھی پنساری کے پاس جاکر 3 چیزیں لینی ہے.
ملٹھی
سونف
ہلدی
ہموزن کا سفوف بنا لیں۔
سونے سے پہلے بچے کو 3 گرام بڑے کو 5 گرام دو چند شہد ملا چٹائیں. اور پھر دیکھیں اسکے اثر کو. پہلی خوراک سے ہی کھانسی کا ستیاناس ہوجائے گا. بلغم پھٹ کر نکلنی شروع ہوجائے گی.
اور 3دن کے بعد نا ہی کھانسی رہیگی نا بلغم نا نزلہ نا زکام نا چھینکیں نا ریشہ.
قہوہ..
ھوالشافی۔،
سونف ملٹھی ہموزن لیکر ڈیڑھ کپ پانی میں ابال لیں. یہاں تک کہ آدھا کپ رہ جائے پھر حسب ذائقہ شکر یا شہد ملا کر پیئیں.
دن میں 3 بار
نسخہ نظر میں کم، کام میں زیادہ ہے. اس لئے کم سمجھ کر نظرانداز مت کرنا.
0 Comments