معمر قذافی کو قتل کرنے اور لبیا کو برباد کرنے کے پیچھے اہم وجوہات یہ تھیں۔
قذافی نے افریقہ میں پہلی مکمل فلاحی ریاست قائم کی تھی۔ افریقہ میں پہلے کبھی ایسا کچھ نہيں ہوا تھا۔ اس ریاست میں شامی اور عراقی محنت مزدوری کرنے جاتے تھے۔
لبیا کی دولت لبیا کے لوگوں پر خرچ ہوتی تھی۔ تعلیم، صحت، بجلی، تیل سب فری تھے۔
اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی تھی۔
نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو حکومت گھر بنا کر دیتی تھی۔
قذافی نے لبیا کے صحراوں کو گلزار بنانے اور شہریوں کو میٹھا پانی مہیا کرنے کے لئے دنیا کا (جی دنیا کا) سب سے بڑا واٹر پراجیکٹ 25 ارب ڈالرز کی خطیر رقم سے مکمل کیا تھا۔ ایک ڈالر انٹرنیشنل ساہوکاروں سے نہيں لیا تھا۔ ایسی مثالیں امریکی ایمپائر کو پسند نہيں ہیں۔
لبیا جو افریقہ کا خشک ترین ملک تھا قذافی نے اسے پانی کی فراوانی عطا کی۔ ice Age کے وقت کا 600 میٹر زیر زمین پانی بھی نکال کر پانی کے ذخائر بھر دیے۔
قذافی نے (ہمارے حکمرانوں کی طرح) لبیا پر بیرونی قرضوں کا بوجھ نہيں لادا تھا۔ بلکہ قذافی کا لبیا غریب افریقی ممالک کو قرضے دیتا تھا۔
قذافی نے لبیا میں زرعی اور صنعتی انقلاب برپا کیے۔ industrialisation ہوئی ۔ ملک کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری نہایت ترقی یافتہ تھی۔ بے روزگاری صفر تھی۔
قذافی نے 55 ممالک پر مبنی افریقن یونین کو مضبوط کیا اور افریقہ سے فرانس اور برطانیہ کی لوٹ مار Theft, Plunder of Resources ختم کرنے کے لئے اقدامات کیے۔ جب اس کا تختہ الٹا گیا تو وہ افریقن یونین کے لئے 97 ارب ڈالرز کی رقم مختصص کرچکا تھا۔
امریکہ اور یورپ کو افریقہ میں ایسا ملک قبول نہیں تھا جس کے پاس اتنا پیسہ اور طاقت ہو کہ وہ پورے افریقہ کو ایک مقصد کے لئے اکٹھا کرے اور ان کی مالی معاونت کرے۔
آخری بات۔ قذافی کو کٹھ پتلی عرب حکمرانوں سے سخت نفرت تھی۔ جو صرف اور صرف امریکی ایمپائر کے لئے کام کرتے ہیں۔ کئی دفعہ تو اس نے اس نفرت کا اظہار سب کے سامنے کیا۔ انہیں عرب حکمرانوں نے مغرب کے ساتھ مل کر لبیا کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
0 Comments