‏اب آپ اپنی ٹویٹس سے بھی پیسے کماسکتے ہیں ۔

‏اب آپ اپنی ٹویٹس سے بھی پیسے 
کماسکتے ہیں ۔


 ٹویٹر نے پوری دنیا کے صارفین کیلئے پیسے کمانے کی سہولت فراہم کردی ہے ۔ اب ہر ٹویٹر یوزر جو بھی ٹویٹ کرے گا اس کے کمنٹ سیکشن میں اشتہار شو ہوں گے جتنے زیادہ لوگ وہ اشتہار دیکھیں گے ۔ اتنے ہی زیادہ پیسے اس ٹویٹ کرنے والے کو ملیں گے ۔ اس پروگرام پر جولائی سے کام شروع کیا گیا اور اب پوری دنیا کے صارفین کیلئے اوپن کردیا گیا ہے ۔
تاہم اس پروگرام کے زریعے اگر آپ کو پیسے کمانے ہیں تو آپ کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوں گے
آپ کے پانچ سو فالورز ہونے چاہئیں
آپ کا پروفائیل ویریفائیڈ ہونا چاہیے
گزشتہ تین ماہ میں آپ کی ٹویٹس پر ڈیڑھ کروڑ ویوز ہونے چاہئیں

آپ اپنے پروفائل کی سیٹنگ میں جاکر مونیٹائزیشن پر کلک کر کے چیک کرسکتے ہیں کہ اس پروگرام کیلئے آپ اہل ہیں یا نہیں ہیں ۔ اگر آپ اہل ہیں تو آپ کو اپلائی کا آپشن شو ہورہا ہوگا ۔ اپلائی کرنے کے بعد آپ پیسے کماسکتے ہیں ۔

فی الحال ٹویٹر نے پے آؤٹ کیلئے سٹرائپ stripe کی سہولت دی ہے جس کا اکاؤنٹ بنا کر آپ اپنے بینک میں پیمنٹ لے سکتے ہیں جبکہ پیمنٹ کے مزید طریقے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular