چند ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹویرز کا تعارف
ویڈیو ایڈٹنگ اس دور کا ٹرننگ پوائنٹ ہے ویڈیو ایڈٹرز کا بہت ہی زیادہ اسکوپ ہے یوٹیوب ہو یا فری لانس مارکیٹ ہر طرف ویڈیو ایڈیٹرز چھائے ہوئے ہیں آج میں آپ کو چند بہترین ویڈیو ایڈٹنگ سافٹ وئیرز کے متعلق بتاؤں گا
1: Camtasia
اگر آپکے پاس نارمل سسٹم یا سستا سا لیپ ٹاپ ہے
تو آپ کے لیے سب سے بہترین سوفٹویر کیمتیسا ہے
اگر آپکی ایڈیٹنگ بہت ہلکی پھلکی یا نا ہونے کے برابر ہے تب بھی آپ کیمتیسا استعمال کریں
حالانکہ کیمتیسا سے بہتر سوفٹویرز موجود ہیں
لیکن میں آپکو کہوں گا کہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرف جانے سے پہلے کیمتیسا تک محدود رہیں
یا پھر شروعات ہی ڈاونچی یا ایڈوبی سے کریں
خیر یہ سوفٹویر میں تین سال سے استعمال کر رہا ہوں
اور مجھے اس سے اچھے سوفٹویر کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ میرا کام اس میں ہی بخوبی ہوجاتا ہے
اگر آپ یوٹیوب پر کیمتیسا سیکھنا چاہتے ہیں تو
Gord Isman
کے چینل کے ٹیوٹوریلز لازمی دیکھیں
2: DaVinci Resolve
یہ ایسا سوفٹویر ہے جو کہ انتہائی ہائی لیول کے کام میں استعمال کیا جاتا ہے
ڈاونچی میں سب سے زیادہ کلر گریڈنگ کی اہمیت ہے
کئ ہالی ووڈ فلمیں ڈاونچی پر کلر گریڈ ہوئی ہیں
لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ ڈاونچی ایک فری سوفٹویر ہے
ہے نا حیرت کی بات
کہ اتنا بڑا کمرشل لیول پر استعمال ہونے والا سوفٹویر لیکن بالکل فری ہے
اسی بات نے مجھے اس کی طرف متوجہ کیا
یہ بہت ہی کمال سوفٹویر ہے
سب سے اہم بات کہ یہ ایڈوبی پرمئیر پرو کی طرح کریشن نہیں ہوتا
دوسری بات یہ ایڈوبی پرمئیر سے ہٹ کر زیادہ تر کام یا لوڈ جی پی یو پر ڈال دیتا ہے
جبکہ ایڈوبی پرمئیر اسکے برعکس سی پی یو پر زیادہ بوجھ بنتا یے
اگر آپ یوٹیوب پر ڈاونچی ریزالو سیکھنا چاہتے ہیں
تو
Waqas Qazi
یوٹیوب چینل پر سیکھ سکتے ہیں
3: Filmora
کیمتیسا کا ہم پلہ لیکن فیچرز میں تھوڑا سا بہتر سوفٹویر آپکو فلمورا کی شکل میں مل جاتا ہے
حالانکہ اس کے ڈیلوپرز اسکو بہتر بنانے کی دن رات کوشش کرتے رہتے ہیں.
لیکن مجھے فلمورا کا رینڈرنگ اور ایڈیٹنگ میکا نزم پسند نہیں ہے
دوسرا یہاں فائل سائز ایڈیٹنگ کے بعد الٹا بڑھ جاتا ہے
اس وجہ سے میں اسے استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں
لیکن اوور آل کیمتیسا سے
انیس بیس کے حساب سے موازنہ کیا جا سکتا ہے
اگرچہ اسکا انٹرفیس کیمتیسا سے زیادہ مشکل ہے
یوٹیوب پر آپ
Billy For U
کے فلمورہ ٹیوٹوریل دیکھ سکتے ہیں
4: Power Director
جس طرح موبائل کے تین مین لیول ہوتے ہیں
فلیگ شپ
مڈ رینج
بجٹ
کیمتیسا اور فلمورہ بنیادی سوفٹویر ہیں یا بجٹ والے سوفٹویر ہیں
جن میں تمام ضروری فیچرز تو ہیں
یہاں بجٹ قیمت کے حساب سے نہیں فیچرز کے حساب سے کہہ رہا ہوں
لیکن آپکو دل میں کھرک رہے گی کہ کچھ بہتر ہوتا تو مزا آتا
تو بجٹ اور فلیگ شپ کے درمیان پاور ڈائریکٹر آجاتا ہے
یہ کیمتیسا اور فلمورہ سے بہتر ہے
جبکہ ایڈوبی پرئمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سے کمتر ہے
اگر آپ فلمورہ یا کیمتیسا سے اپگریڈ کرنا چاہتے ہیں
لیکن بہت زیادہ سیکھنے کے جھنجھٹ میں بھی نہیں پڑنا چاہتے
کیونکہ ایڈوبی پرمئیر پرو اور ڈاونچی ریزالو سیکھنے میں تھوڑے مشکل ہیں
تو آپ پاور ڈائریکٹر استعمال کر سکتے ہیں
پاور ڈائریکٹر سیکھنے کے لیے آپ
Power Director University
نامی چینل چیک کر سکتے ہیں
5: Adobe Premier Pro
ایڈیٹنگ کی دنیا میں بادشاہ کی حیثیت اگر کسی سوفٹویر کو حاصل ہے تو وہ ایڈوبی پرمئیر پرو ہے
حالانکہ ابھی لوگ اسے چھوڑ کر ڈاونچی ریزالو کی طرف جا رہے ہیں
لیکن پھر بھی اسکی حیثیت اپنی جگہ مسلم ہے
اگر آپ اپنے آپ کو ایڈیٹنگ کا بادشاہ بنانا چاہتے ہیں
تو یہ سوفٹویر آپکی ایڈیٹنگ کی ساری کھرک پوری کر دے گا
یہ واحد سوفٹویر ہے جو ماہانہ سب کرپشن کا حامل ہے
باقی سب سوفٹویر ون ٹائم پیمنٹ ہیں
یوٹیوب پر آپکو پاکستانی یوٹیوبر عمران علی دینا صاحب
GFX Mentor
نامی چینل پر انتہائی پروفیشنل انداز میں سکھاتے ہوئے مل جائیں گے
6: Final Cut Pro X
یہ سافٹویئر صرف ایپل کے آپریٹنگ سسٹم یعنی
میک او ایس پر ملے گا
ایپل سوفٹویر اور ہارڈوئیر انٹیگریشن کے لحاظ سے مشہور ہے اور یہ سوفٹویر بھی اپنے آپ میں ایک بہترین سوفٹویر ہے
ایپل تو اسے ایڈوبی پرئمئیر پرو کا ہم پلہ قرار دیتا ہے
لیکن میرے نزدیک یہ پاور ڈائریکٹر اور ایڈوبی کے درمیان کا سوفٹویر ہے
یعنی پریمیم مڈ رینج سوفٹویر ہے
اگر آپکے پاس ایپل ڈیوائس ہے تو پھر آپکے لیے یہ ایک بہترین سسٹم ثابت ہو سکتا ہے
0 Comments