‏اگر آپ کا جی میل اکاؤنٹ ایکٹو نہیں ہے تو اسے ایکٹو کرلیں ورنہ گوگل اس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردے گا۔ جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔فی الحال گوگل کی جانب سے ان ایکٹو جی میل اکاؤنٹس کو بزریعہ ای میل اس بات سے آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ ایکٹو کرلیں ۔

گوگل کی جانب سے یہ سلسلہ مئی میں شروع کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر وہ تمام اکاؤنٹس جو دوسال سے ان ایکٹو ہیں ان کو یہ ای میل کی جارہی ہیں ۔ان ای میلز میں کہا گیا ہے کہ اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

ای میل میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

اگر صارف کی جانب سے دسمبر تک کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments

Most Popular