نیا یا پرانا موبائل لینے سے پہلے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔ اس میں موبائل کے حوالے سے کافی اہم باتیں لکھی ہیں جو کہ آپ کے بہت کام آسکتی ہیں ۔ موبائل لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے موبائل میں کون سی چیزیں ہونی چاہئیں فیچرز کیا کیا ہونے چاہئیں جبکہ ہارڈوئیر کے حوالے سے بھی تفصیل سے لکھا ہے اور یہ ہر ایک کیلئے موبائل لیتے وقت بہت کام کی باتیں ہیں

نیا یا پرانا موبائل لینے سے پہلے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔ اس میں موبائل کے حوالے سے کافی اہم باتیں لکھی ہیں جو کہ آپ کے بہت کام آسکتی ہیں ۔ موبائل لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے موبائل میں کون سی چیزیں ہونی چاہئیں فیچرز کیا کیا ہونے چاہئیں جبکہ ہارڈوئیر کے حوالے سے بھی تفصیل سے لکھا ہے اور یہ ہر ایک کیلئے موبائل لیتے وقت بہت کام کی باتیں ہیں  


ہمارے ہاں عام رواج یہ ہے کہ مارکیٹ میں جانے کے بعد دکاندار نے بتادیا کہ اس میں چھ جی بی ریم ہے
اس میں آٹھ جی بی ریم ہے
اور ہم نے آنکھیں بند کر کے موبائل لے لیا
یا یوں ہوا کہ کسی نے کہہ دیا کہ اسکا فرنٹ کیمرہ بتیس میگا پکسل کا ہے
وہیں ہم پگھل گئے
ایک چیز کا اندازہ لگا لیں کہ اگر میگا پکسل سے موبائل کے کیمرے کی صلاحیت کا پتا لگتا تو آئی فون ڈھائی تین لاکھ میں بارہ میگا پکسل کیمرہ دے کر جھک مار رہا ہے
یا آئی فون کی تین جی بی ریم والا فون بھی بارہ جی بی ریم والے کو سپیڈ میں پیچھے چھوڑ جاتا ہے
تو کوئی اور فیکٹر بھی تو ہے
جو موبائل کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتا ہے
 موبائل لینے کے لیے چند چیزیں ہیں جو ہمیں دیکھنی چاہئیں
1: پروسیسر
2: ڈسپلے
3: ریم اور روم
4: یوزر انٹرفیس
5: کیمرہ اور اپرچر
6: بیٹری اور چارجنگ
پہلے میرا ارادہ یہی تھا کہ آپکو ان سب کا مختصر تعارف پیش کرونگا
لیکن اب میں اس تحریر کو دو تین حصوں میں تقسیم کر رہا ہوں
تاکہ ہر چیز کے بارے میں واضح بات کی جا سکے 
اس بار ہم صرف پروسیسر کی بات کرتے ہیں
1: پروسیسر
میں موبائل خریدتے ہوئے جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہوں 
وہ پروسیسر ہے 
آپ پروسیسر کو موبائل کا انجن کہہ لیں 
دماغ کہہ لیں 
یوں سمجھ لیں کہ بارہ جی بی ریم ہو کر بھی اچھا پروسیسر نا ہونے کی وجہ سے آپکا موبائل انتہائی سلو ہوسکتا ہے 
اسکی مثال یوں لے لیں 
کہ آپ لیموزین میں ستر سی سی کا انجن لگا کر یہ شکایت نہیں کریں گے 
کہ اتنی لمبی گاڑی ہو کر بھی چلتی کیوں نہیں ہے 
موبائل میں پروسیسر کا تعلق صرف آپکی سپیڈ سے نہیں بلکہ یہ ہر چیز کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے 
آپکا کیمرہ رزلٹ کیسا ہوگا 
اس میں کلر سائنس کیا ہوگی 
یہ پروسیسر میں موجود امیج سگنل پروسسنگ یونٹ پروسیسر کی مدد سے فیصلہ کرتا ہے 
آپکی بیٹری پر ڈسپلے کے بعد سب سے زیادہ بوجھ پروسیسر ڈالتا ہے 
آپکے فون میں کیمرا کتنے میگا پکسل کا ہوگا یہ بھی پروسیسر پر منحصر ہے 
اور اگر پروسیسر اچھا ہوگا تو آپکی بیٹری بھی اچھی چلے گی 
آپ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت آپکی ایڈیٹنگ کی صلاحیت ڈسپلے ریفریش ریٹ کی صلاحیت حتیٰ کہ آپکے موبائل کی آپکے استعمال کے ساتھ آپٹیمائزیشن کی صلاحیت آپکے پروسیسر پر منحصر کرتی ہے 
اب سوال یہ ہے کہ ہمیں کونسا پروسیسر لینا چاہیے 
سب سے پہلے تو چند کمپنیوں کی بات کر لیتے ہیں 
جو موبائل پروسیسر بناتی ہیں 
1: کوال کوم (سنیپ ڈریگن) 
2: میڈیا ٹیک (ہیلیو) 
3: ہواوے (کیرن) 
4: سامسنگ (ایگزینوس) 
5: ایپل (اے سیریز) 
یہاں ہم ایپل کو اس لائن سے پہلے باہر نکالتے ہیں 
کیونکہ ایپل ہمیشہ فلیگ شپ پروسیسر بناتا ہے 
اور وہ صرف ایپل فونز میں استعمال ہوتے ہیں 
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایپل موبائل پروسیسرز پرفارمنس میں کسی بھی موبائل پروسیسر سے ایک دو سال آگے ہوتے ہیں 
ایپل کا ماننا ہے کہ اگر اسنے اپنے پروسسر کسی اور کمپنی کو دے دیے 
تو اس کمپنی نے گھٹیا قسم کے فونز میں بغیر سوفٹویر آپٹیمائزیشن کے اس پروسیسر کو لگا کر ایپل کی شہرت خراب کر دینی ہے 
ایپل ہمیشہ سوفٹویر اور ہارڈویئر خود تیار کرتا ہے
اس وجہ سے انکی پرفارمنس بہت ہی سسٹمیٹک طریقے سے ہینڈل کی جاتی ہے 
اس حوالے سے ایپل کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا 
یہاں پر آپ کے لیے جو چیز ذہن میں رکھنی ہے وہ اتنا ہے کہ آپ کو ایپل کی اے سیریز صرف ایپل فونز میں ملے گی 
ہاں آپکو یہ بتا دوں 
کہ اس وقت 
آئی فون گیارہ سیریز میں 
اے تیرہ بائیونک چپ ہے 
جبکہ ستمبر میں آئی فون بارہ لانچ ہوگا جس میں 
اے چودہ بائیونک چپ 
ہوگی جو کہ تیرہ سے زیادہ طاقتور ہوگی 
اب آتے ہیں سامسنگ پر 
سامسنگ اپنے فون میں تین قسم کے پروسیسر استعمال کرتا ہے 
ایگزینوس 
سنیپ ڈریگن 
میڈیا ٹیک 
سنیپ ڈریگن پروسیسر صرف امریکہ چائنہ جنونی کوریا میں استعمال کیے جاتے ہیں 
اس لیے سامسنگ کی طرف سے ہمیں وہ پروسیسر پاکستان میں نہیں ملنے والے 
(یہ بات سنیپ ڈریگن کے فلیگ شپ پروسیسر کی ہو رہی ہے مڈ رینج پروسیسر پاکستان میں بھی سامسنگ ڈیوائسز میں ملتے ہیں) 
دوسری طرف پاکستان میں میڈیا ٹیک اور ایگزینوس پروسیسر وافر مقدار میں سامسنگ فونز میں دستیاب ہیں 
خیر پہلے ہم سامسنگ کے ایگزینوس سیریز کا پوسٹ مارٹم کر لیتے ہیں 
سامسنگ یہ سیریز صرف اپنے موبائلز تک محدود رکھتا ہے 
لیکن ایپل کے برعکس سامسنگ بجٹ رینج سے لے کر فلیگ شپ رینج تک پروسیسر بناتا ہے 

Post a Comment

0 Comments

Most Popular