‏کیا آپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ محفوظ ہے؟

کیا آپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ محفوظ ہے؟
آج کے اس پوسٹ میں ہم سیکھیں گے کہ ہم اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کو کیسے ایکٹیو کریں اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں۔


ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن میں آپ اکاونٹ کوئی دوسرا ایکسس نہیں کرسکتا کیوں کہ او ٹی پی کوڈ آپ کے موبائل پر آتا ہے جس کے اندراج کے بعد ہی لاگ ان ممکن ہے

ٹواسٹیپ ویریفکیشن آن کرنے کیلئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو لاگ ان کیجئے۔
مینو پر کلک کریں۔
Setting and Privacy پر کلک کریں۔
Account پر کلک کریں۔
Security پر کلک کریں۔
Tow-Factor authentication پر کلک کریں۔
Text Massage پر کلک کریں۔
Get Started پر کلک کریں۔
اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ پاسورڈ ڈالیں۔
Verify پر کلک کریں۔
یہاں آپ کو ایک میسیج دیگا کہ اس فون نمبر پر ایک وری فیکیشن کوڈ جائے گا اگر یہ فون نمبر آپ کا ہے اور موجود ہے تو Send Code پر کلک کریں۔

اور اگر آپ کے پاس یہ فون نمبر نہیں ہے اور آپ اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹ سیٹنگ میں جاکر پہلے اس فون نمبر کو بدل لیں تب جاکر یہ سارا پروسیس کریں۔

Send Code پر کلک کریں۔
آپ کے موبائل نمبر پر ایک چھ عددی کوڈ (OTP) آیا ہوگا اسے درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

نوٹ
آپ کے اسکرین پر ایک بیک اپ کوڈ نظر آئے گا اس کوڈ کو لکھ کر یا اسکرین شاٹ لیکر کہیں محفوظ جگہ رکھ لیں یہ فون نمبر کھوجانے یا میسج نہ ملنے کی صورت میں یہ کوڈ کام آئے گا اس وقت آ پ اسی کوڈ کی مدد سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کو لاگ ان کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular