سب دوست جو سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جی میل آئی ڈی سے تو ضرور واقف ہونگے۔ اکثر دوست جی میل آئی ڈی بناتے وقت ایک سنگین غلطی کرتے ہیں کہ جب Recovery Email کا پوچھا جاتا ہے تو وہی ای میل شامل کر دیتے ہیں جو وہ بنا رہے ہوتے ہیں۔
ایسے آپ کی جی میل آئی ڈی تو بن جاتی ہے لیکن جب کبھی موبائل تبدیل کرتے ہیں یا موبائل گم ہونے کی صورت میں جب کسی دوسرے موبائل میں اسی آئی ڈی کو لاگ ان کرنا ہوتا ہے
پھر چونکہ ریکوری ای میل بھی وہی آئی ڈی ہوتی ہے تو کوڈ بھی اسی آئی ڈی پر جا رہا ہوتا ہے تو پھر اکاؤنٹ ریکور نہیں کر پاتے اور اپنی آئی ڈی اور اسمیں موجود ڈیٹا سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
تو Recovery Email کبھی بھی وہی آئی ڈی نہ رکھیں آپ اپنی ہی کوئی دوسری آئی ڈی رکھ سکتے ہیں یا گھر میں کسی قابل اعتماد بندے کی آئی ڈی رکھ سکتے ہیں۔
ایک اور ضروری بات کہ ریکوری ای میل کے ساتھ ساتھ ریکوری موبائل نمبر بھی ضرور اپنی آئی ڈی میں شامل کریں تاکہ آپ کے پاس دو آپشنز ہوں اکاونٹ ریکور کرنے کے لیے۔
اگر آپ کے جی میل اکاونٹ میں ریکوری ای میل اور نمبر ایڈ نہیں ہیں تو ضرور ایڈ کریں کیوں کہ برے وقت کا کوئی پتا نہیں ہوتا۔ اور اگر آپکی جی میل آئی ڈی اور اس میں موجود ڈیٹا اہم نہیں ہے تو پھر آپ اس پوسٹ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔
0 Comments