‏موبائیل سروس بند ہو تو بھی کال کرنا ممکن ہے اور اس کا طریقہ میں آپ کو بتاؤں گا اس طریقے سے آپ ائیرپلین موڈ پر بھی کال کرسکیں گے ۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے جس میں سم کا ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ جس کو آپ کال کررہے ہیں اس کے پاس بھی یہ سروس ہونا ضروری نہیں ہے ۔ بلکہ نارمل فون پر بھی وہ کال رسیو کرسکے گا۔

‏موبائیل سروس بند ہو تو بھی کال کرنا ممکن ہے اور اس کا طریقہ میں آپ کو بتاؤں گا اس طریقے سے آپ ائیرپلین موڈ پر بھی کال کرسکیں گے ۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے جس میں سم کا ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ جس کو آپ کال کررہے ہیں اس کے پاس بھی یہ سروس ہونا ضروری نہیں ہے ۔ بلکہ نارمل فون پر بھی وہ کال رسیو کرسکے گا۔
یہ ہے نئی ٹیکنالوجی جس کا نام ہے وائے فائے کال اور ابھی پاکستان میں جاز نے یہ سروس متعارف کروائی ہے۔ اس میں کال کے لیے موبائل ٹاورز کے نیٹ ورک کے بجائے آپ کے وائے فائے انٹرنیٹ کو استعمال کیا جاتا ہے اور جس کو آپ کال کر رہے ہیں اس کے پاس بھی یہ سروس ہونا ضروری نہیں ہے اس کے پاس اگر نارمل موبائل ہے تب بھی وہ کال ریسوو کر سکے گا۔
وائے فائے کالنگ سروس میں آپ کو صرف انٹرنیٹ کی ضرورت ہے آپ کی کال انٹرنیٹ کے ذریعے جائے گی یعنی آپ کی کال کی ٹریفک نارمل ٹاور کے بجائے آپ کے انٹرنیٹ کنیکشن سے ہو کر جائے گی۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جہاں موبائل کمپنی کی سروس نہیں بھی ہے وہاں بھی اگر انٹرنیٹ موجود ہے تو آپ کال کر سکتے ہیں کال کے علاوہ ایس ایم ایس بھی بھیج اور ریسوو کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر موجود معلومات کے مطابق آپ اگر کسی جہاز میں ہیں یا کسی بھی دوسرے ملک میں موجود ہیں تو بھی آپ کال کر سکتے ہیں بغیر کسی اضافی چارجز کے۔
سم کا فون میں موجود ہونا ضروری ہے۔ اور اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ایرپلین موڈ لگانا ضروری نہیں ہے صرف موبائل میں اس سروس کو آن کرنا ہے۔ 
جب آپ کے ٹاور سے سگنلز کمزور ہونگے اور آپ وائے فائے سے کنیکٹ ہونگے آپکا موبائل خود سے ہی آپکی کال کو وائے فائے پر سوئچ کر دے گا۔

آپ اپنے فون میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ سروس آن ہے کہ نہیں تو آپ اوپر بیٹری کے پاس ایک نشان دیکھ سکتے ہیں جس کو سبز رنگ کے تیر کے نشان سے دیکھایا گیا ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف تین چیزوں کی ضرورت ہے۔
 ایک ایسا موبائل جو وائے فائے کال کو سپورٹ کرتا ہو (ہر موبائل میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔) دوسرے نمبر پر آپ کا نیٹ ورک وائے فائے کال کو سپورٹ کرتا ہو۔ اور تیسرے نمبر پر ایک طاقتور وائے فائے کنیکشن۔

اب بات کر لیتے ہیں کہ اس سروس کو آن کیسے کرنا ہے تو اس کے لیے آپ کی نوٹیفیکیشن بار میں VoWifi کی آپشن شو ہو رہی ہوگی اس کو آن کر دینا ہے۔ 

اگر یہ آپشن شو نہیں ہو رہی تو آپ سم سیٹنگ میں جا کر بھی اس کو آن کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسکو سیٹنگ کی سرچ آپشن میں wifi calling لکھ کر بھی سرچ کر سکتے ہیں۔

نوٹ » یہ سروس ایکٹیویشن فری ہے لیکن جب آپ کال کریں گے تو کال آپ کے پیکج کے حساب سے ہی چارج ہوگی۔

امید ہے یہ معلومات پسند آئی ہونگی۔ کوئی سوال ہو تو
 کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular