اگر آپ اپنی جی میل آئی ڈی بھول گئے ہیں اور اسے ریکور کرنا چاہتے ہیں، کسی موبائل نمبر پر یا کسی ریکوری ای میل پر آپ نے جو جو جی میل آئی ڈیز بنائی تھی انکو جاننا چاہتے ہیں تو آج کی پوسٹ اسی بارے میں ہے۔
اس کے لیے آپ جی میل آئی ڈی کے لاگ ان پیج پر جائیں گے اور جہاں ہر ای میل آئی ڈی لکھنی ہوتی ہے اس کے نیچے Forget Email پر کلک کریں۔ تصویر 1 دیکھیں۔
اس سے آگے آپ سے موبائل نمبر یا ریکوری ای میل کا پوچھا جائے گا۔ یہاں موبائل نمبر لکھیں اور اگر ریکوری ای میل کا معلوم ہے تو وہ لکھیں۔ تصویر 2 دیکھیں۔
اس کے بعد آپکا نام پوچھا جائے گا جو جی میل آئی ڈی میں آپکا نام لکھا تھا وہ لکھیں۔ تصویر 3 دیکھیں۔
اس کے بعد آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ آئے گا اور اگر ریکوری ای میل لکھی ہے تو ریکوری ای میل پر کوڈ آئے گا وہ لکھیں۔ تصویر 4 دیکھیں۔
اس سے اگے آپ کو ان تمام آئی ڈیز کی لسٹ مل جائے گی جو کہ اس ریکوری ای میل یا موبائل نمبر پر رجسٹرڈ تھی۔ تصویر 5 دیکھیں۔
کوئی سوال ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔
0 Comments