اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے اور آپکو قریبی ہسپتال یا پولیس سٹیشن کا نمبر چاہیے ہو تو کسی سے پوچھنے یا انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے بجائے آپ کے موبائل کے گوگل ڈائلر کے ایک فنگشن سے کسی بھی جگہ کا نمبر چند سیکنڈ میں حاصل کر سکتے ہیں اور کال کر سکتے ہیں۔
اس فنگشن کی سب سے بہترین چیز یہ ہے کہ آپ کی لوکیشن کے حساب سے سب سے قریبی جگہ کا نمبر ملے گا۔
اس طریقہ کار میں آپ اپنے آس پاس موجود کسی بھی جگہ کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں جیسا کہ اگر آپ کچھ کھانا پینا چاہتے ہیں تو گوگل ڈائلر میں لکھیں
Hotel,Pizza, Burger, milk shop, Tea Shop تو آپ کو قریبی جگہ کا نمبر شو ہو جائے گا اور آپ کال کر سکتے ہیں ایسے ہی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں Auto Worshop لکھنے کی صورت میں قریبی ورک شاپ کا نمبر مل جائے گا۔
آپ تھک گئے ہیں ریسٹ کرنا چاہتے ہیں تو Restaurant لکھنے پر قریبی ریسٹورنٹ کے نمبرز آجائیں گے غرض کے آپ جس بھی جگہ کا نام لکھیں گے وہ آپ کی لوکیشن کے حساب سے آپ کو شو ہو جائیں گے۔
اس کے لیے گوگل ڈائلر کی سیٹنگ میں Nearby Places والی آپشن میں موجود سیٹنگ آن ہونی چاہیے ۔
نوٹ۔ اس فنگشن کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے۔
0 Comments