‏ایمرجنسی کال سیٹنگ کرنے کا طریقہ کار

‏ایمرجنسی کال سیٹنگ کرنے کا طریقہ کار

‏آج کل اکثریت کا موبائل لاکڈ ہوتا ہے ۔ اگر کوئی حادثہ ہوجائے تو اکثر موبائل لاکڈ ہونے کی وجہ سے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں کرپاتا ۔ آج آپ کو اس فیچر کے متعلق بتاؤں گا کہ اگر آپ کاموبائل لاکڈ بھی ہو تو آپ کی فیملی کو کال جاسکے ۔ اس کال کو ایمرجنسی کال کہتے ہیں اور اس کی سیٹنگ کرنے کے بعد موبائل لاکڈ بھی ہو تو ایمرجنسی نمبرز پر کال ممکن ہے ۔

موبائل میں ایمرجنسی موڈ میں آپ اپنی تمام ضروری معلومات بشمول خون کے گروپ سیوو کر سکتے ہیں اور ایمرجنسی کی صورتیں کس کو اطلاع دی جائے وہ بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ جو نمبرز اس سیٹنگ میں سیوو کیے جاتے ہیں ان پر آپ کا موبائل لاک ہونے کے باوجود کال کی جا سکتی ہے۔ یہ سیٹنگ سب کو لازمی کرنی چاہیے۔ 

اس سیٹنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موبائل گم ہونے کی صورت میں اگر کسی ایماندار بندے کو مل جائے تو وہ لاک ہونے کے باوجود فیملی ممبرز کو کال کر کے موبائل ملنے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
اس سیٹنگ کے لیے آپ لاک سکرین پر Emergency والی آپشن تلاش کریں جیسا کہ تصویر 1 اور 2 میں دیکھایا گیا ہے۔
اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس اپنا نام ایڈریس خون کا گروپ اور کوئی میڈیکل نوٹ لکھ سکتے ہیں۔ تصویر 3 دیکھیے
اس کے Contact والی آپشن میں اپنی فیملی کے نمبرز سیٹ کر سکتے ہیں جن کو ایمرجنسی میں اطلاع دی جائے۔ اس میں ایک نمبر بھی لکھ سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ ہے کہ دو سے تین نمبر لازمی لکھیں۔ تصویر 4 دیکھیے 
امید ہے یہ چھوٹی سی لیکن ضروری معلومات آپ سب کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular