‏موبائل فون ہینگ کیوں ہوتا ہے بیٹری جلدی کیوں ختم ہوتی ہےاور اکثر اوقات موبائل انتہائی سست کیوں ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کئی اہم کام تک رہ جاتے ہیں جبکہ غصہ الگ آتا ہے دل کرتا ہے موبائل اٹھا کر دیوار پر مار دیں لیکن رکیں ۔ آج میں آپ کو اس کی وجوہات بتاؤں گا تاکہ آپ کو اپنا موبائل دیوار پر مارنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

موبائل فونز سست ہونے کی سب سے بڑی وجہ ایسی ایپلی کیشنز ہوتی ہیں جو بیک گراﺅنڈ میں چلتی رہتی ہیں اور صارفین اس سے آگاہ نہیں ہوتے۔

موبائل سیٹنگ میں بیٹری ’یوزیج‘ کے آپشن میں جا کر آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کون سی ایپلی کیشن کتنی بیٹری استعمال کر رہی ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون کون سی ایپلی کیشنز بیک گراﺅنڈ میں چلتی رہتی ہیں۔ 

ایپل صارفین سیٹنگز میں جا کر جنرل کے آپشن میں بیک گراﺅنڈ ایپ ریفریش پر کلک کرکے بیک گراﺅنڈ میں چلنے والی ایپلی کیشنز کو بند کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جا کر ایپس کے آپشن میں مطلوبہ ایپلی کیشن کو کھول کر ’فورس سٹاپ‘ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے فون کی سٹوریج 90فیصد سے زیادہ بھر چکی ہے تو یہ بھی اس کی رفتار سست ہونے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

بیٹری کا خراب ہونا موبائل فون کے سست ہونے کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ نئے فون کی بیٹری بھی خراب ہو سکتی ہے، بالخصوص ایسے فون جنہیں بہت زیادہ استعمال کیا جائے۔ ان کی بیٹری بار بار ریچارج ہوتی ہے اور جلد خراب ہو جاتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular