جسمانی طاقت میں اضافہ اور قوت مدافعت کیلئے

‏جسمانی طاقت میں اضافہ اور قوت مدافعت کیلئے
 
سردیوں کاتحفہ

 بڑھاپے میں چند مسائل بڑی شدت سے پیداھواکرتے ہیں۔ 
ان مین ایک مسئلہ بلغم پیداھوجانا،قوی کمزور ھوجانا،پیشاب کی زیادتی 
سردی کالگنا اور قوت مدافعت کم ھوجانا
ایسے تمام مسائل جوبڑھاپے میں ضعف قلب وعضلات سے ھوں کےلئے بہترین تحفہ ھے نوجوان بھی کھاسکتے ھیں پابندی نہیں ھے کیونکہ ضعف باہ میں بھی بہت موثر غذا ھے۔

ھوالشافی

بھنے چنے پاؤ 
کشمش50گرام
ناریل 50گرام
چھوہارے50گرام
گری اخروٹ سوگرام
دیسی گھی آدھاکلو
چینی یا شہد تین پاؤ

پہلے بھنے چنوں کوپیس کرآٹا بنالیں اور پھرباقی اشیاء کو پیس لیں علیحدہ علیحدہ 
اب گھی میں چنوں کاآٹا بھون لیں جب آٹا بھن چکے توشہد یا چینی ملا دین اور چندبار چمچہ چلائیں تاکہ اچھی طرح حل ھوجائے پھر مغزیات شامل کرکے تھوڑی دیر مذید چمچہ چلا کراچھی طرح مکس کرکے آگ سے نیچے اتار لیں بس تیار ھے اب اس میں زیادہ سے زیادہ پچاس گرام یہ تیار شدہ حلوہ لین اور ایک دیسی انڈہ شامل کرکے آگ پہ گرم کریں تاکہ انڈہ بھی پک کر اس حلوہ میں یکجان ھوجائے اب کھاسکتے ھین بہت ھی مذیدار اور طاقت ور غذا ھے صرف دن میں ایک دفعہ کسی بھی وقت کھاسکتے ہیں۔۔

نوٹ۔۔بادام پستہ کاجو یا کوئی اور مغزشامل کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔

Post a Comment

0 Comments

Most Popular