قہوہ ایک فوائد بیشمار

‏قہوہ ایک فوائد بیشمار
مرد و عورت سب کے لیے یکساں مفید بے ضرر اور فاٸدہ مند ایک ایسا گھریلو قہوہ جو آپ بیٹھے بٹھاۓ باآسانی تیار کرکے بہت سے مرضوں سے اپنے آپکو بچاسکتے ہیں اور قطرہ قطرہ پیشاب آنا پیشاب کی نالی میں زخم ہونا گردہ اور مثانہ سے پیپ کا اخراج ہونا نزلہ ذکام بلغم الرجی چھپاکی سوزاک لیکوریا غرض ایسی اور بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں

ھوالشافی

ملٹھی چھ گرام
برگ بانسہ چھ گرام
گودا املتاس چھ گرام

تمام ادویات کو ڈیڑھ پاؤ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی ایک پاؤ رہ جا ئے تو پن چھان کر استعمال کریں.

*فواٸد*
یہ قہوہ جمے ہوئے اور خراشدار بلغم کوپتلا کرکے خارج کرتا ہے اس کے استعمال سے گلے کی خراش خراشدار نزلہ خراشدار کھانسی خراشدار دمہ جس میں جما ہوا زردی مائل بلغم خارج ہو رہا ہو کو بہت فائدہ دیتا ہے دمہ کے ایسے مریض جن کو کبھی نہ کبھی سوزاک ہوا ہو یہ قہوہ ان کے دمہ کو جڑ سے نکالدیتا ہے

الرجی یا چھپاکی میں یہ قہوہ فوراً فائدہ کرتا ہے مگر یہ ان مریضوں کو دینا چاہیئے جن کا مزاج صفراوی ہو سوزاک کیلئے یہ قہوہ بہت بہتر کام کرتا ہے

جب پیشاب قطرہ قطرہ آرہا ہو پیشاب کی نالی میں زخم ہوں گردہ اور مثانہ سے پیپ کا اخراج ہو رہا ہو تو اس قہوہ کو ضرور استعمال کرنا چاہئے۔

وہ خواتین جن کو حیض زیادہ مقدار میں آرہا ہے یہ قہوہ حیض کی زیادتی کو فو راًختم کر دیتا ہے ایسا لکوریا جو جلن ہیدا کرتا ہو زرد رنگ کا ہو یا سفید پانی کی طرح یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے

سرعت انزال کے مریض اس قہوہ کو استعمال کریں اس سے ان کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔

جریان خون کیلئے یہ قہوہ بہت فائدہ مند ہے جریانِ خون خواہ کسی جگہ سے ہو یہ قہوہ انتہائی کامیاب دوا ہے
گردے مثانے اور آنتوں کی سوزش کیلئے یہ قہوہ ضرور استعمال کریں

ورم زائد آور یعنی اپینڈ کس میں اس قہوہ کو استعمال کرنا چاہئے مریض کو درد سے سکون ہوگا اور مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا

یہ قہوہ دماغی امراض کے مریضوں کو بہت فائدہ کرتا ہے جو نسیان کے مریض ہوں اور انہیں نفسیاتی عوارض لاحق ہوگئے ہوں، یہ قہوہ دماغ کی خشکی دور کرکے سکون دیتا ہے لکھنے پڑھنے والے اشخاس کو یہ قہوہ ہمیشہ فائدہ پہنچاتا ہے تپ دق کے مریض اس قہوہ کو استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Post a Comment

0 Comments

Most Popular