انسٹاگرام سے پیسے کمانے کے طریقے
آج کے اس ٹویٹ میں ہم بات کریں گے انسٹاگرام سے پیسے کمانے کے طریقوں کے بارے میں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ہم صرف اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کر سکتے ہیں ان کے ساتھ آڈیو کال کر سکتے ہیں ان کے ساتھ ویڈیو کال کرسکتے ہیں اور اپنی تصاویر شیئر کر سکتے ہیں ۔لیکن وہی کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ہی ماہانہ ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔ آج کے اس ٹویٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح انسٹاگرام سے پیسے کما سکتے ہیں تو سب سے پہلے جانتے ہیں کہ انسٹاگرام کیا ہے
انسٹاگرام کیا ہے ؟
What is Instagram?
انسٹاگرام ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے ۔جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر اور اپنی ویڈیو دوسروں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کے ساتھ دوستی کرتے ہیں۔ آپ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کے ساتھ گروپ بنا سکتے ۔یہ رابطے کا ذریعہ ہے۔ آپ لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ انسٹاگرام ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں سے ایک ہے جن کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسٹاگرام ہم سب کو تفریح مہیا کرتا ہے اور اس کا استعمال کرنے کے لیے ہمیں کسی کو بھی ایک پیسہ تک نہیں دینا پڑتا۔
تو چلئے جانتے ہیں ان طریقوں کے بارے میں جنہیں استعمال کرکے آپ انسٹاگرام سے پیسے کما سکتے ہیں۔
انسٹاگرام انفلوئنسر بننا
Instagram influencer
انسٹاگرام سے پیسے کمانے کا پہلا طریقہ انسٹاگرام انفلوئنسر بننا ہے۔ انفلوئنسر ایسا شخص ہوتا ہے جس کے پاس ایک بہت بڑی آڈیئنس موجود ہوتی ہے۔ جس کی رائے کا بہت زیادہ احترام کیا جاتا ہے اور اسے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ایسی کئی کمپنیاں ہیں جو کہ ایسے انفلوئنسر کی تلاش میں ہوتی ہیں جو ان کے برانڈز کی پروموشن کریں۔ انفلوئنسرز پوسٹس، ریلز، اور سٹوریز کی صورت میں ان کے برانڈز کی پرموشن کرتے ہیں یاکسی طرح سے بھی ان کی پرموشن کر سکتے ہیں اور اس پرموشن کے نتیجے میں کمپنیاں آپ کو پیسے دیتی ہیں اور آپ کی آن لائن ارننگ ہوتی ہے ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو اس پرموشن کے نتیجے میں کتنی آن لائن ارننگ ہوتی ہے اس کا انحصار آپ کی آڈیئنس پر ہے۔ اگر آپ کے پاس بہت ہی زیادہ آڈیئنس ہوگئی ہے تو آپ کو بہت زیادہ پیسے ملیں گے لیکن اگر آپ کی آڈیئنس تھوڑی کم ملیں گے۔انسٹاگرام اور لائن پیسے کمانے کا بہترین طریقہ ہے۔
ایفلیٹ مارکیٹنگ
Affiliate Marketing
انسٹاگرام سے پیسے کمانے کا ایک اور طریقہ ایفلیٹ مارکیٹنگ ہے۔ ایفلیٹ مارکیٹنگ ایفلیٹ مارکیٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ آپ کے لنک سے کسی بھی پلیٹ فارم پر کوئی چیز خرید کرتا ہے تو اس کا کمیشن آپ کو ملتا ہے۔ آپ کسی بھی چیز کا لنک دے سکتے ہیں وہ کوئی میک اپ پروڈکٹ ہو سکتی ہے یا کوئی کچن پروڈکٹ ہو سکتی ہے یا کوئی موبائل پروڈکٹ ہو سکتی ہے یا کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے۔
آپ ایفلیٹ مارکیٹنگ ان ویب سائٹ کے ساتھ کر سکتے ہیں یہ کسی اور ویب سائٹ کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں
Amazon
Hostinger
Daraz
Digistore24
Alibaba
Goto
Semrush
اپنی پروڈکٹ بیچنا
Selling your own product
اگر آپ کے پاس کوئی پروڈکٹ ہے وہ کوئی بھی ہو سکتی ہے وہ کوئی فزیکل پروڈکٹ ہو سکتی ہے یا کوئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ہو سکتی ہے۔ آپ اپنی آڈیئنس کو اپنی پروڈکٹ کے بارے میں بتائے گے۔اگر آپ کی آڈیئنس کو پروڈکٹ اچھی لگی تو وہ آپ سے یہ پروڈکٹ خرید لے گی اور اس سے دو فائدے ہوں گے پہلا تو یہ کہ آپ کی آن لائن ارننگ ہوگی یوں کہوں تو آپ موبائل ایپ سے پیسے کمائیں گے اور دوسرا یہ کہ آپ کو اپنی آرڈیننس کا اعتبار حاصل ہوگا۔ اورآپ انسٹاگرام استعمال کرکے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں۔
سکل بیچنا
Selling your skills
انسٹاگرام سے پیسے کمانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی سکل بیچ سکتے ہیں یعنی کہ آپ کے پاس کوئی سکل ہے وہ ان میں سے کوئی بھی ہو سکتی ہے یا ان سے ہٹ کر بھی کوئی بھی ہو سکتی ہیں
Social Media Marketing
Search Engine Optimization
Content Marketing
Website Development
Email Marketing
Copywriting
Graphic Designing
Blogging
Web Designing
Video Editing
Mobile App Development
آپ انسٹاگرام پر ان میں سے کوئی بھی سکل بیچ کرموبائل سے گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔
0 Comments