‏اس موسم کی خاص ضرورت

‏اس موسم کی خاص ضرورت


نزلہ، زکام، کھانسی، ریشہ، بلغم، جسمانہ درد اور بخار  سے بچاو کا  مجرب نسخہ
ناظرین موسم کی تبدیلی نے ہر خاص و عام کو اپنی جد میں لے رکھا ہے جسے دیکھو نزلہ زکام کھانسی ریشہ بلغم جسمانہ درد   بخار اور منہ کے ذائقہ کو لیکر پریشان نظر آتا ہے اس لئے ضرورت محسوس ہوئی کے بطور خاص اس موسم کے لئے مجرب نسخہ لکھ دیا جائے۔ جو نہ صرف موسمی نزلہ، زکام، بلغم، ریشہ اور بخار کا کافی و شافی علاج ہو بلکہ اگر کوئی فرد خدانخواستہ اس وبائی دور کے امراض کا شکار ہو جائے تو وہ  اس جوشاندے کا  استعمال کرے بفضل باری تعالیٰ اسے شفا نصیب ہوگی یہ جوشاندہ صبح شام استعمال کرنا ہوگا  
ھوالشافی
ایک لٹر پانی
 پندرہ پودینے کی ہری پتیان ڈنڈیون سمیت
تین عدد لونگ
تین عدد ثابت کالی مرچ 
دو عدد سبز الائچیاں
آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا
 آدھا انچ دار چینی کا ٹکڑا
ایک گرام تخم خاکسی
تمام کو پانی میں چار پانچ جوش دیکر اتار لین جوشاندہ تیار ہے
ایک ایک کپ صبح شام پئے موسمی بیماریوں سے  حفاظت رہیگی
وائرل بخار تیز بخار،نزلہ. زکام کھانسی، شدید جسمانی درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، و ذائقے کی حس کا ختم ہونا جیسی علامات میں مفید ثابت ہوگا
پرہیز بھی لازمی ہے
1- ٹھنڈی اشیاء ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں
2- برف کا استعمال مکمل طور پر بند کردیں
3- چاول سے پرہیز علاقہ کی طرز پر
4- سادہ گرم پانی کا بھاپ بھی لے سکتے ہیں
5-ابلا انڈے کھائیں
6- شہد اور انجیر استعمال میں لا سکتے ہیں
7- بادام چلغوزہ کا استعمال کر سکتے ہیں
8- کھٹی تلی اشیاء سے مکمل پرہیز
9- پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں.
10-مورنگ واک اور قوت مدافعت کو بڈھانے کے لئے پھلوں کا استعمال.

Post a Comment

0 Comments

Most Popular