فیس بک پر سکرول کرتے ہوئے بعض اوقات فحش ویڈیوز یا تصاویر خود بخود فیڈ میں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ خصوصا اگر آپ فیملی یا بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو بہت کوفت ہوتی ہے۔
فیس بک کی سیٹنگ آپ کو ایسی آپشن دیتی ہے جس کو سیٹ کرنے سے فحش مواد آپ کی فیڈ سے بہت دور ہو جاتا ہے۔ نیچے دیا گیا طریقہ کار اختیار کرکے آپ اس طرح کے مواد کو اپنی نیوز فیڈ تک پہنچنے سے پہلے ہی بلاک کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کار پوسٹ کے ساتھ دی گئی تصاویر میں بھی نمبر وار دکھا دیا گیا ہے
1- فیس بک کے مین مینیو سے Settings & Privacy میں جائیں
2- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے settings کو سیلیکٹ کریں
3- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے news feed کو سیلیکٹ کریں
4- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے reduce سیلیکٹ کریں
5- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں سے sensitive content سیلیکٹ کریں
6- اب جو مینیو کھلا ہے اس میں reduce more کو سیلیکٹ کریں
اب آپ کی سیٹنگ مکمل ہو گئی ہے
0 Comments